قبروں کی شرعی زیارت کا کیا طریقہ ہے؟زندہ یا فوت شدہ سے دعا کروانا کیسا ہے؟ پیروں اور قبروں کے سامنے ماتھا ٹیکنے والے کا کیا حکم ہے؟ مرتبہ اور عزت کا واسطہ دے کر قرب تلاش کرنا کیسا ہے؟ اور صوفیاء کے بیان کردہ متعدد سلسلوں کی حیثیت کیا ہے؟ کتابِ مذکور میں شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے ان سب سوالوں کا مدلل اور تشفی بخش جواب دیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں اور شرک وقبرپرستی سے اسلامی معاشرہ کو محفوظ رکھیں.
Author: شيخ الاسلام ابن تيمية
Reveiwers: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
Publisher: دفتر تعاونی برائے دعوت وتوعیۃ الجالیات ، بطحاء
اسلام کے نور اور کفرکی تاریکیوں کے بارے میں یہ ایک مختصر رسالہ ہے, جسمیں اختصار کے ساتھ اسلام کا مفہوم, اسکے مراتب , اسکے ثمرات, اسکی خوبیاں , اسکے نواقض(منافى امور) ذکر کئے گئے ہیں نیز کفر , اسکا مفہوم, اسکے اقسام , تکفیر کی خطرناکى , تکفیر کے اصول اور کفر کے اثرات ونقصانات وغیرہ بیان کئے گئے ہیں. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
Author: سعيد بن علي بن وهف قحطاني
زیرنظر کتاب میں صحابہ کرام کی مقدس جماعت کے مقام ومرتبہ کو واضح کیا گیا ہے ’کیونکہ جوشخص کسی سے محبت کرتا ہے تو اسکے احباب سے بھی محبت کرتا ہے ، اور انکے دشمنوں کو اوران سے بغض ونفرت رکھنے والوں کو وہ ناپسند کرتا ہے ’ یہ اس دنیا کی سنت ہے’ اس سے کوئی بھی مستثنى نہیں ہوسکتا ہے.ہم صحابہ کرام سے محبت کرتے ہیں’ اور ہراس شخص سے محبت کرتے ہیں جس سے نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے محبت کی ہے’ اس لئے کہ ہمارے دین کی بنیاد ہے: اللہ کیلئے اسکے اولیاء سے محبت کرنا اور اسی کیلئے اسکے اعداء سے دشمنی رکھنا. نہایت مفید کتاب ہے ضرور پڑھیں.
Author: عبد الله بن جوران الخضير
Reveiwers: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - راشد بن سعد الراشد
Publisher: مركز البحوث في مبرة الآل والأصحاب
زیر نظر رسالہ میں کتاب وسنت میں وارد صحابہ کرام کے مقام ومرتبہ کو اُجاگر کیا گیا ہے’ اور رسول صلى اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صحابہ کرام کے مابین رونما ہونے والے فتنوں کے بارے میں میں اہل سنت والجماعت کے موقف کو بیان کیا گیا ہے ’ نیز ان کے تئیں ہم پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے.
Author: صالح بن عبد اللہ درویش
Publisher: مركز البحوث في مبرة الآل والأصحاب
دعاء کی شرطوں اور قبولیت دعاء کے موانع کے سلسلہ میں یہ ایک مختصر رسالہ ہے جسےمولف نے اپنی کتاب "الذکر والدعاء والعلاج بالرقى" سے منتخب کرکے مستقل کتاب کی شکل دی ہے اور اسمیں کچہ ایسے اہم فوائد کا اضافہ کیا ہے جن کی ایک مسلمان کو اپنی دعا ء میں ضرورت ہوتی ہے- نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
Author: سعيد بن علي بن وهف قحطاني
Reveiwers: ابو المکرم عبد الجلیل - شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
Publisher: دفتر تعاونی برائے دعوت وتوعیۃ الجالیات ، قصیم
اس کتاب میں سب سے پہلے کلمہ طیبہ "لاالہ الا اللہ" کا معنى ومفہوم اور اس کے تقاضوں کو واضح کیا گیا ہے. دوسرے باب میں توحید کی حقیقت اور اس کی قسموں کا بیان ہے. تیسرے باب میں شرک کی حقیقت, اس کی قسموں اور مظاہر کی تفصیل ہے. چوتھے باب میں ان مغالطوں کی وضاحت ہے, جن سے شرک کا جواز مہیا کیا جاتاہے یا کم ازکم ان سے شرک کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے. چونکہ یہ مغالطے بڑے عام ہیں اور مختلف نوعیت کے ہیں, اس لیے مولف نے ان پر قدرے تفصیل سے گفتگو کی ہے, تاکہ توحید کی حقیقت پوری طرح نکھر کر سامنے آجائے.کیونکہ ظلمت شب کے دور ہونے پر ہی صبح کی روشنی کا اجلا پھیلتا اور نمایاں ہوتا ہے.
Reveiwers: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
Publisher: مكتبة دار السلام